فوجی اہلکاروں

چینی خواتین فوجی اہلکاروں کا تحفظ امن کی عالمی سرگرمیوں میں اہم کردار

بیجنگ (عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے  تحفظ امن دستوں کا عالمی دن 29 مئی کو  منایا  جاتا ہے۔ 1990 سے لے کر اب تک چین نے اقوام متحدہ کے تقریباً 30 امن مشنز میں حصہ لیا ہے اور کمبوڈیا، کانگو (ڈی آر سی )، سوڈان اور لبنان سمیت 20 سے زائد ممالک اور خطوں میں  پچاس ہزار  سے زائد امن فوجی اہلکار بھیجے ہیں۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
حالیہ برسوں میں تحفظ امن کی عالمی سرگرمیوں میں چینی خواتین فوجی اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور  ایک ہزار  سے زائد خواتین اہلکار اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شریک ہوئی ہیں۔

یہ خواتین اہلکار بارودی سرنگیں صاف کر نے سمیت گشت ، سکاؤٹنگ اور مقامی لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش رہی ہیں ۔ انہوں نے تحفظ امن کے لیے اپنی بھر پور خدمات سرانجام دی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں