ترکیہ پہنچ

چینی امدادی ٹیم ترکیہ پہنچ گئی

اڈانا (عکس آن لائن) ترک حکومت کی درخواست پر چینی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی چینی ریسکیو ٹیم کے 82 ارکان بدھ کے روز تقریبا 10 گھنٹے کی پرواز کے بعد جنوبی ترکیہ کے شہر اڈانا کے ہوائی اڈے پر پہنچے ۔چینی میڈ یا کے مطا بق

ترکیہ پہنچنے کے بعد ریسکیو ٹیم سب سے پہلے مقامی حکومت، ترکیہ میں چینی سفارت خانے، اقوام متحدہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت کرےگی ، مشن کے مقاصد کا تعین کرےگی اور عارضی فارورڈ ہیڈ کوارٹر بنانے کے لیے جگہ تلاش کرےگی۔ اس کے بعد، یہ مشن کے علاقے میں جائے گی جہاں امدادی عملہ ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش و بچاؤ، طبی امداد ، آفات کے جائزے اور “موبائل ہسپتال” کے قیام سمیت دیگر امور انجام دےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں