مندر جلانے

چیف جسٹس گلزار احمد نے 5 جنوری کو کرک میں مندر جلانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے 5 جنوری کو کرک میں مندر جلانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر تے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی کو 4 جنوری کو رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے 5 جنوری کو کرک میں مندر جلانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے چیف جسٹس کی اقلیتی حقوق کیلئے ایک رکنی کمیشن بنانے کی بھی ہدایت کی ۔چیف جسٹس گلزار احمد نے مندر جلانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس سے پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمہار نے ملاقات کی ،اعلامیہ کے مطابق رمیشن کمہار نے کرک میں مندر جلانے کے واقع سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا، چیف جسٹس نے مندر جلانے کے واقع پر تشویش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں