رمیز راجہ

چیئر مین پی سی بی کی پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کامیابی پر مبارک باد

ملتان (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کامیابی پر مبارک باددیتے ہوئے مہمان ٹیم کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ ملتان اور فینز آپ کا شکریہ، گرمی میں کھیلنا آسان نہیں تھا،

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے میچز ملتان میں کرانے کی کوشش کریں گے۔پی سی بی کے چیئرمین کے مطابق بابر اعظم آپ کو فینز سپورٹ کرتے ہیں، بابر اعظم آپ کی ٹیم کو بہت مبارک ہو۔واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی 53 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0ـ3 سے کلین سوئپ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں