ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی لمبی چھٹیوں پر ہیں ، ان کی طبعیت انتہائی ناساز ہے ، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد ( عکس آن لائن)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حیئرمین ایف بی آر شبر زیدی لمبی چھٹیوں پر ہیں ، ان کی طبعیت انتہائی ناساز ہے ، شبر زیدی میرے فیورٹ ہیں اور اگر کسی نئے چیئرمین ایف بی آر کی ضرورت ہوئی تو شبر زیدی کی مشاورت سے ہوگی۔منگل کے روز مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی میرے فیورٹ ہیں اور وہ کہیں نہیں جا رہے ہیں ۔ شبر زیدی کی طبعیت ناساز ہے اس لئے وہ لمبی چھٹیوں پر ہیں ۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ اگر شبر زیدی کی طبعیت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے اور نئے چیئرمین کی تلاش ہوئی تو پہلے موجودہ چیئر مین شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے جبکہ شبر زیدی کی وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹر ہی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں