چوہدری شوگر ملز کیس

چوہدری شوگر ملز کیس ، نوازشریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنیٰ مل گیا

لاہور(عکس آن لائن ) احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نوازشریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج نے نوازشریف ،مریم نواز اور یوسف عباس کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر سماعت کی۔

نوازشریف کے وکلا کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نوازشریف کی صحت ابھی تک خراب ہے،بیرون ملک ڈاکٹرزنے مکمل صحت یاب قرارنہیں دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست منظورکی جائے۔جس پرعدالت نےچوہدری شوگر ملز کیس نوازشریف،مریم نواز اور یوسف عباس کو ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں