تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال

چونیاں:ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون کا ٹیم کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ

چونیاں(نمائندہ عکس آں لائن) ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون کا ٹیم کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کا دورہ ایم ایس کی کارکردگی کو سراہا گیا،ہسپتال میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا،

یومیہ ایک ہزار سے زائد مختلف امراض کے مریضوں کا چیک اپ کر کے میڈیسن فراہم کی جاتی ہے ،ایم ایس اکرم ریحان ،تفسیلات کے مطابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر چونیاں ڈاکٹر اکرم ریحان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹ ہارون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اچانک ہسپتال کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے تمام ریکارڈ ،ایکسرے مشین ،الٹراساﺅنڈ اور اپریشن تھیٹر فال ہونے پر عملہ کی کارکردگی کو سراہا ایم ایس ڈاکٹر ریحان اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس میڈیسن کی مقدار تمام ہسپتالوں سے زیادہ ہے گزشتہ چند ماہ میں بے حوشی کے دوڈاکٹرز ،گائنی کالوجسٹ اور ہسپتال میںایمر جنسی وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا

ہسپتال میں 52کے قریب ڈاکٹرز ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں یومیہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کا چیک اپ کر کے انہیں میڈیسن فراہم کی جاتی ہے ہر ہفتے ایک درج کے قریب ڈلیوریاں کی جاتی ہیں گائنا کالوجست مورنگ اور ایونگ میں موجود ہوتی ہے انہوں نے مذید بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا ویکسین بھی ہسپتال میں پہنچ چکی ہے جو سٹاف کو لگائی جا رہی ہے دوسرے مرحلہ میں بزرگ خواتین اور مردوں کو لگائی جائے گی جسکا تمام ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے انہوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین اور سیکرٹری ہیلتھ سے مطالبہ بھی کیا کہ ہسپتال میں سٹاف کی کمی اور مذید وارڈز اور کمروں کی تعمیر کروائی جائے مذید مریضوں کو سہولیات مل سکیں اس موقع پر ڈاکٹر اختر ،ڈاکٹر عبدالرحمن اور دیگر سٹاف بھی موجود تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں