ریسکیو 1122

چورستہ میاں خاں:ریسکیو 1122نے ماہ جنوری میں 1815 ایمر جنسیز پر بروقت ریسپانس کی رپورٹ جاری کردی

چورستہ میاں خاں (نمائندہ عکس آن لائن )ریسکیو 1122نے ماہ جنوری میں 1815 ایمر جنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 1823افرادکومدد فراہم کی 205 متاثرین کوموقع پر ابتدائی طبی مددفراہم کی گئی جبکہ 1518 کوہسپتال منتقل کیاگیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال۔ ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔

کنٹرول روم انچارج سیلم مسعود اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 51757 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 1815 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 48001غیر متعلقہ اورمس کالز، 1523 معلوماتی ، 375 رونگ اور 43فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب59کالز فی دن ہے۔1815 ایمرجنسیز میں485روڈ ٹریفک حادثات، 1100 میڈیکل، 14آگ لگنے کے واقعات ،53کرائم ،1 عمارت منہدم ہونے کا واقع اور162 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔

روڈ ٹریفک حادثات میں563افراد متاثر ہوئے جن میں 15 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ94 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 454متاثرین کو طبی امداد دےتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 14 واقعات ہوئے جن میں 8کمرشل ایریا ، 5 رہایشی علاقے جبکہ 1 واقع دیگر ایریا میں پیش آیا۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (06 )، گیس اور ایل پی لیکیج (02 ) اور لاپرواہی (06) بنی، جبکہ ان واقعات میں دو افراد زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو1122 نے آگ لگنے کے واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 18Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔جنوری میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 475 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کےلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے ہسپتالوں میںمنتقل کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں