امانت چن

”چن ”کانام کس نے دیامجھے آج تک معلوم نہیں ہو سکا’ امانت چن

لاہور(عکس آن لائن)سینئر کامیڈین امانت چن نے کہا ہے کہ ”چن ”کانام کس نے دیامجھے آج تک معلوم نہیںہو سکالیکن اب یہ میری پہچان بن چکاہے ، اسٹیج پر دلچسپ چٹکلوں کے ساتھ اپنی جسمانی حرکات سے لوگوںکو محظوظ کرنا بھی ایک فن ہے ۔

ایک انٹرویومیں امانت چن نے کہا کہ مجھے اسٹیج پر کام کرتے ہوئے عرصہ بیت گیا ہے لیکن میںسچ کہہ رہا ہوں کہ مجھے آج تک معلوم نہیںہو سکا کہ میرے نام کے ساتھ ‘ ‘ چن ” کااضافہ کس نے کیالیکن یہ نام میرے لئے نیک بخت ثابت ہوا اورمجھے کامیڈی کی دنیا میں منفرد پہچان ملی ۔

میں ذومعنی جگت بازی کی بجائے مزاحیہ جگت بازی کے ساتھ اپنی جسمانی حرکات سے دیکھنے والوںکو محظوظ کرتا ہوں اور لوگ مجھے پسند کرتے ہیں۔ مجھے کرکٹ کا بیحد شوق ہے اس لئے اسٹیج ڈرامے میں اس کی جھلک نظرآتی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ میرا ایک بیٹا کرکٹر ہے اور وہ اکیڈمی میں بہت محنت کررہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں