چنے کی فصل

چنے کی فصل ، کاشتکار وں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن) چنے کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں زمینی خوراک و نمی استعمال کرکے فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں لہٰذا کاشتکار وں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار پیازی ، چھنکنی بوٹی ، رت پھلائی ، دنبی سٹی ،لیہلی ، ریواڑی جیسی مضر اثرات کی حامل جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں ۔محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ جڑی بوٹیوں کی مؤثر تلفی کیلئے پہلی گوڈی چنے کی فصل اگنے کے 30 سے40روز بعد اور دوسر ی گوڈی پہلی گوڈی کے مزید ایک ماہ بعد کی جائے ۔

انہوں نے کہاکہ ریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہاتھ سے چلنے والی روٹری کا استعمال مفید ثابت ہو اہے ۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے استفادہ یا ماہرین زراعت کی خدمات سے مشاورت و رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں