ڈپٹی کمشنر

چنیوٹ، ڈپٹی کمشنر کا مون سون سیزن کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئےشہر کا دورہ

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے مون سون سیزن کے دوران ہنگامی صورتحال

سے نمٹنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈسپوزل ورکس جھنگ روڈ اور

شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اورموسم برسات کے دوران کام کرنے والی مشینری اور گاڑیوں کی

موجودگی و نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے اخراج کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن رانا نواز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ان علاقوں

میں موسم برسات کے دوران ڈسپوزل ورکس پر میونسپل کارپوریشن کی متعلقہ مشینری اورگاڑیوں کو فنکشنل

رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کے تیز رفتار اخراج کے لئے موثر اقدامات ہونے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سروسزکی فراہمی کے لئے میونسپل کارپوریشن دستیاب وسائل

بروئے کار لائے۔انہوں نے کہا کہ مون سون موسم جاری ہے اس موسم میں ممکنہ ہنگامی صورتحال

کے پیش نظرتمام ترانتظامات کو چوکس رکھا جائے تا کہ شہری ایم سی کی کارکردگی سے مطمن ہونے چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن کے دوسرے سپیل کے دوران بھی سیوریج لائنوں کی صفائی اور

ڈی سلٹنگ کا کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں