ملزم کو گرفتار

چنیوٹ، پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا

چنیوٹ(نمائندہ عکس آن لائن) تھانہ چنا ب نگر پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ،

ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزم احتشام نے چناب نگر میں اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی ،

اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی ۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام عباس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم احتشام کواسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضہ سے پسٹل 9MM برآمد بھی کر لیا گیا ہے ۔

ملزم کیخلاف تھانہ چناب نگر میں مقدمہ درج ہو چکا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے ۔

اس غیر قانونی عمل سے آپ کی وقتی خوشی کسی کی عمر بھر کا روگ بن سکتی ہے ۔

اس لیے ہوائی فائرنگ سے گریز کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں