شراب برآمد

چنیوٹ، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں، چرس، شراب برآمد

چنیوٹ (عکس آن لائن) چنیوٹ پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 1430گرام چرس،78لیٹر شراب،146لیٹر لہن برآمدکرلی۔تھانہ لنگرانہ سے حسن رضا اے ایس آئی نے ملزم عابد سے 23لیٹر شراب،21لیٹر لہن برآمدکر کے ملزم کو گرفتارکرلیا۔محمد نواز اے ایس آئی نے ملزم ادریس سے 1430گرام چرس برآمدکرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔اعجاز احمد اے ایس آئی نے ملزم نوراکبر سے 28لیٹر شراب ،125لیٹر لہن برآمدکرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔تھانہ سٹی سے اورنگزیب اے ایس آئی نے 27لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم سارنگ کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں