عام انتخابات

چند ہفتے میں عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا‘ حماد اظہر

اسلام آباد (نمائندہ عکس)سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف حماداظہر نے کہا ہے کہ دیکھ رہا ہوں آئندہ چند ہفتے میں عام انتخابات کا اعلان ہو جائےگا‘کیاہم کٹھ پتلی حکومت کے سامنے بیٹھ کرتقریریں کریں؟ نہیں! ہم عوام میں نکلے ہیں اوراب عوام فیصلہ کریں گے آگے کیا ہونا ہے‘کل عام عوام نکلی ہوئی تھی اوران کی آنکھوں میں غصہ تھا‘ عوام چاہتے ہیں پاکستان اب بیرونی ایجنڈوں پرنہیں چلے گا ‘ امپورٹڈحکومت خود کہے گی الیکشن کرالیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ کیاہم کٹھ پتلی حکومت کے سامنے بیٹھ کرتقریریں کریں؟ نہیں! ہم عوام میں نکلے ہیں اوراب عوام فیصلہ کریں گے آگے کیا ہونا ہے۔حماداظہر نے کہا کہ کل عام عوام نکلی ہوئی تھی اوران کی آنکھوں میں غصہ تھا عوام چاہتےہیں پاکستان اب بیرونی ایجنڈوں پرنہیں چلے گا امپورٹڈحکومت خود کہے گی الیکشن کرالیں چند ہفتے انتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ 11جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں نہ نظریہ اورسوچ ملتی ہے ہم نے تازہ مینڈیٹ کامطالبہ کیاہے اسمبلی میں85 نشستوں والی پارٹی کو وزیراعظم کا عہدہ دیدیا گیا ان لوگوں کو پتہ ہےابھی عوام میں گئے تو ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں