محمد بن سلمان

چاڈ میں امن واستحکام کے خواہاں ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض (عکس آن لائن)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے افریقی ملک چاڈ کے سابق مقتول صدر ادریس الدیبی کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چاڈ کی عوام سے صدر کے مجرمانہ قتل پر تعزیت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے چاڈ کی عبوری عسکری کونسل کے چیئرمین جنرل محمد ادریسی کو ٹیلیفون کرکے ان کے والد کے قتل پر ان سے تعزیت کی۔

ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چاڈ میں امن واستحکام کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ان کاکہنا تھا کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چاڈ کے ساتھ ہے۔ صدر الدیبی کے قتل کے واقعے پر ہم سب کو صدمہ پہنچا۔دونوںرہ نماوں کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب چاڈ کی عبوری عسکری کونسل کے چیئرمین جنرل محمد ادریس الدیبی نے سعودی ولی عہد کی طرف سے اظہار ہمدردی پر ان کا خصوصی شکریے.

اپنا تبصرہ بھیجیں