فواد چوہدری

چاند وسورج گرہن سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں آخری سانسیں لے رہی ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سورج گرہن سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں آخری سانسیں لے رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اس سال چھ گرہن ہونے ہیں، چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن،

اس سال کا دوسرا گرہن 14 دسمبرکوہوگا لیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

آج مکمل سورج گرہن سکھر اور اس کے گردو نواح میں ہے باقی علاقوں میں جزوی گرہن ہے۔

فواد چوہدری نے گرہن سے متعلق مزید کہا کہ جب انسان کا علم بہت محدود تھا تو توہم پرستی بھی عروج پر تھی ،

ہر شے جو پسند آتی تھی اسے خوش قسمتی اور جس چیز سے خوف آتا تھا اسے عذاب سے جوڑ دیا جاتا تھا،

گرہن بھی ایسا ہی عمل تھا، اب سائنس نے گرہن کی قلعی کھول دی ہے،

تو اس سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں بھی آخری سانسیں لے رہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں