خودکشی

چارسدہ‘ گھریلوناچاقی کی بناء پر نوجوان نے خودکشی کرلی

پشاور(نمائندہ عکس آن لائن)بہلولہ ضلع چارسدہ گھر سے ناراض ہونے والے نوجوان کی خودکشی ‘لاش تھانہ ساڑوشاہ کے علاقے مہتر غونڈی میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔تفصیلات کے مطابق علاقہ بہلولہ ضلع چارسدہ کے رہائشء 20سالہ محنت کش نوجوان احسان اللہ ولد رحیم شاہ گھریلو جھگڑوں سے تنگ گھر سے چلاگیا‘ ہفتے کی صبح اس کی لاش تھان ساڑو شاہ کے حدود میں واقع مہتر غونڈی چارسدہہ کے قلعہ کلی کے ایراب کے ساتھ درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔

جس نے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ ساڑو شاہ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی پہنچا دی اور متوفی کے بھائی عابد علی ولد رحیم شاہ کی جانب سے خودکشی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں