انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی

چائنا میڈیا گروپ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط

بیجنگ (عکس آن لائن)چائنا میڈیا گروپ کےصدر شین ہائی شیونگ اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے لوزان، سوئٹزرلینڈ میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر اولمپک میوزیم میں چائنا میڈیا گروپ کی یادگاری تختی کی نقاب کشائی بھی گئی۔ ہفتہ کے روز

تھامس باخ کے ساتھ ملاقات کے دوران شین ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال مئی میں چیئرمین باخ کی موجودگی میں چائنا میڈیا گروپ باضابطہ طور پر 2024 پیرس اولمپک گیمز کا مرکزی نشریاتی ادار ہ بن گیا۔ چار روز قبل چائنا میڈیا گروپ نے اس حوالے سے پیرس اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کا آغاز کردیا تھا۔آئندہ برس ایک بڑی پیشہ ور نشریاتی ٹیم پیرس بھیجی جائے گی تاکہ عالمی معیار کے مطابق اولمپک مقابلوں کو نشر کیا جا سکے۔

تھامس باخ نے کہا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی اور چائنا میڈیا گروپ ایک طویل عرصے سے قریبی تعاون پر مبنی تعلق برقرار رکھے ہوئے ہیں ، اور ہم چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے پیرس اولمپکس کی شاندار کوریج کے منتظر ہیں۔ اس موقع تھامس باخ نے شن ہائی شیونگ کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا 2023 کا “امن” یادگاری تمغہ پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں