اسلام آباد (عکس آن لائن)پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم عہدوں سے استعفوں کا معاملہ،پاکستان پیپلز پارٹی نے استعفے مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر پہنچا دیئے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تحریری منظوری دی،سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری کے زریعے استعفے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچا دیئے گئے ، سینیٹر شیری رحمن راجہ پرویز اشرف قمرالزمان کائرہ کے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے بھجوائے گئے ہیں
