پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کی31جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی31جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ استعفے دینے کی کھوکھلی دھمکی بھی آشکار ہوگئی۔

انہوںنے کہا کہ قوم کو پتہ چل گیا کہ ان کا ایجنڈا ذاتی مفاد اور ہوس اقتدار ہے،اپوزیشن کی حسرتیں اور سازشیں دم توڑ گئیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام نے اپوزیشن کے ہرقول و فعل کو یکسر مسترد کر کے منتخب جمہوری حکومت کا ساتھ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں