عمر سرفراز چیمہ

پی ڈی ایم کی کرپٹ جماعتوں کا سیاسی جنازہ دھوم دھام سے نکلنے والا ہے،عمرسرفراز چیمہ

لاہور (نمائندہ عکس) مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی کرپٹ جماعتوں کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلنے والا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق گورنر پنجاب اور رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، پی ڈی ایم میں تھوڑی سی بھی جمہوریت ہوتی توفورا نئے انتخابات کی راہ ہموار کرتے۔

مشیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑ لیں عوام بھی اب انھیں ایک ہی سمجھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں