ہمایوں اختر خان

پی ڈی ایم کی تحریک سے وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ‘ ہمایوں اختر خان

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی تحریک سے وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے ،پی ڈی ایم اتحاد کے رہنمائوں کو ”فیس سیونگ ”کیلئے مفت مشورہ ہے کہ اپنی رہی سہی ساکھ کو بچانے کیلئے تحریک کا بوریا بستر خود ہی لپیٹ لیں، معیشت کو پائیدار ترقی دینے کیلئے اس کے ڈھانچے کو از سر نو کھڑا کر رہے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارکئی کئی بار وفاق اور صوبوں میں حکومتیں کر چکے ہیں اور آج پاکستان کا جو حال ہے یہ انہی کے ادوار کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے ، ہم تو انہیں آج بھی کہتے ہیں آپ بتائیں اتنے سال حکومتیں کرنے کے بعد آپ کے پاس کیا نسخہ ہے جو ہم نے آزما سکے اور آپ حکومت کو گرا کر اس کا تجربہ کریں گے۔ اپوزیشن کی تحریک بلا جواز اور پراپیگنڈے پر مبنی ہے اور اس سے اپوزیشن کا اپنا ہی بھرکس نکل گیا ہے ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک سے تو حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوا بلکہ اس سے وزیراعظم کی مقبولیت مزید بڑھی ہے ۔

نہ صرف اپوزیشن اتحاد بلکہ اب تو اس میں شامل جماعتوں میںبھی دڑاڑیں پڑ گئی ہیں اس لئے بہتر ہے کہ اپنی رہی سہی ساکھ کو بچا نے کے لئے اپنا بوریا بستر خود ہی لپیٹ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کا کیس آج کا نہیں ہے ، یہ کہا جارہا ہے کہ انہیں نواز شریف کا ساتھ نہ چھورنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا مضحکہ خیز ہے ، جو سیاست پر گہری نظر رکھے ہیں انہیں معلوم ہے کہ خواجہ آصف نواز شریف یا مریم نواز کے دھڑے کے نہیں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں