فیاض الحسن چوہان

پی ڈی ایم نے ترقی کی راہ پر گامزن ملک کو بدترین معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ‘فیاض الحسن چوہان

لاہور ( عکس آن لا ئن) ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ترقی کی راہ پر گامزن ملک کو بدترین معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ،8 ماہ میں معیشت کی تباہی جس بے دردی سے کی گئی اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے ملک کی تباہ حال معیشت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر میں 168 فیصد کمی ہوئی، اس کرپٹ دور حکومت میں افراط زر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

آج ملک میں مہنگائی کی شرح 24.5 فیصد ہے جو کہ ہمارے دور میں 12.7 فیصد تھی۔امپورٹڈ حکومت کے دور میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی ہوئی۔ فیاض چوہان نے کہاکہ ناہل حکومت کی احمقانہ پالیسیوں کی وجہ سے معیشت، امن اور گورننس تباہ ہو چکے ہیں۔ یہ سال ان چوروں اور لٹیروں سے نجات کا سال ہے۔ عوام ان نکھٹو اور نکمے حکمرانوں کو دوبارہ ملک لوٹنے کا موقع نہیں دے گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں