فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم لڑائی میں کسی کی چونج اور کسی کی دم گم ہوگئی ہے، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ( عکس آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے پی ڈی ایم لڑائی میں کسی کی چونج اور کسی کی دم گم ہوگئی ہے،پی ڈی ایم مردہ گھوڑے کی شکل اختیارکرچکی ہے،ن لیگ سے ش نکل گئی ہے، ہم ش لیگ کو خوش آمدید کہتے ہیں،تعمیری سیاست کی طرف آئیں، تخریبی سیاست کا وقت نہیں رہا،صوبے بھرمیں ماسک پہننالازمی قراردیاگیاہے،ماسک نہ پہننے پرجرمانے اور6ماہ کی سزا ہوسکتی ہے۔

اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب میں کوروناکی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے،صوبے بھرمیں ماسک پہننالازمی قراردیاگیاہے،ماسک نہ پہننے پرجرمانے اور6ماہ کی سزا ہوسکتی ہے،گجرات اورگوجرانوالہ میں کورونامریضوں کی تعداد زیادہ ہے،مارکیٹوں اوربازارکے حوالے سے اقدامات میڈیاسے شیئرکرینگے،پنجاب بھر میں کوروناکی ویکسینیشن جاری ہے،این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں ویکسینیشن تیزکرنے کی ضرورت ہے،

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے مرغی کی بڑھتی قیمت کانوٹس لیاہے،سندھ میں گندم کانرخ دوہزارمقررکرنے سے اسمگلنگ کارجحان بڑھاہے،سندھ نے دوہزارریٹ مقررکردیالیکن ایک دانے کی خریداری نہیں کی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کھینچاتانی اوررسہ کشی جاری ہے،پی ڈی ایم مردہ گھوڑے کی شکل اختیارکر چکی ہے،دونوں جماعتوں کاآپس میں کھیل چل رہا ہے،پی ڈی ایم لڑائی میں کسی کی چونج اور کسی کی دم گم ہوگئی ہے،ن لیگ سے ش نکل گئی ہے، ہم ش لیگ کو خوش آمدید کہتے ہیں،تعمیری سیاست کی طرف آئیں، تخریبی سیاست کا وقت نہیں رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں