شاہ محمودقریشی

پی ٹی آئی کے شاہ محمودقریشی اور حلیم عادل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

کراچی(عکس آن لائن)عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، کیوں کہ الیکشن ٹریبونل سندھ نے شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے زین قریشی کے کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

فیصلے کے بعد شاہ محمود قریشی کو این اے 214 عمر کوٹ سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے، اور ان کے صاحبزادے زین قریشی کے بھی این اے 214 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔آراو نے واجبات سے متعلق سند پیش نہ کرنے پر آر او نے کاغزات مسترد کیے تھے۔

دوسری جانب سے این اے 238 سے حلیم عادل کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔الیکشن ٹریبونل نے پیپلزپارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

جسٹس عدنان الکریم میمن نے ریمارکس دیئے کہ اگر دہری شہریت ختم ہوچکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں، بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جیتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہو جائے گی۔الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے241 سے تحریک انصاف کے امیدوار ارسلان خالد کی اپیل بھی منظور کرلی ہے اور انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں