شہریار آفریدی

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آگئے، شہریار آفریدی کی پارٹی قیادت کو دھمکی

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات اب کھل کر سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کوہاٹ کے جلسے میں پی ٹی آئی قیادت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے اندر اس وقت کچھ منافق اور آستین کے سانپ موجود ہیں، چند لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب تک خاموش ہوں، مجھے پھٹنے پر مجبور نہ کریں۔

شہریار آفریدی نے کہاکہ یہ پارٹی ان لوگوں کی ہے جن کی ماؤں اور بہنوں کی بے عزتی ہوئی، علی امین گنڈا پور سمیت پوری پارٹی قیادت کو پیغام دیتا ہوں کہ کارکنان کو اوپر لائیں۔رکن قومی اسمبلی نے کہاکہ پارٹی میں پیراشوٹ سے آئے ہوئے لوگوں کو مسترد کرتے ہیں، جنہوں نے پیٹھ میں چھرے گھونپے ان کو پھر سے گلے لگانے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں