لاہور ہائیکورٹ

پی ٹی آئی کی جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست ڈی سی لاہور کو بھجوا دی گئی

لاہور (عکس آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جلسوں کی اجازت کیلئے درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھجوا دی۔ جسٹس شجاعت علی نے پی ٹی آئی کے ندیم الطاف اور محمد خان مدنی کی درخواستوں پر سماعت کی،

پی ٹی آئی نے مینار پاکستان، موچی گیٹ اور مغل پورہ میں جلسوں کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ڈی سی لاہور درخواست گزار کو سن کر زیر التوا درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ عدالت نے درخواست گزار کو (کل) جمعہ کو ڈی سی لاہور کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں