شیر افضل مروت

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے بیان کی وجہ سے تناؤ کی صورتِ حال پیدا ہوئی۔پارٹی کی جانب سے شیر افضل کو دو روز میں معافی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی کے بعد بیرسٹر گوہر علی خان کی نااہلی اور خراب کارکردگی پر بیرسٹر علی ظفر کو آگے لایا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ انتخابی نتائج کے بعد قیادت کی اپروچ قابل ستائش نہ تھی، بیرسٹر گوہر کو لیڈ کرنا چاہیے تھا لیکن وہ ناکام رہے۔

شیر افضل مروت نے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر علی ظفر کی چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کے لیے بطور امیدوار نامزدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر شریف النفس انسان ہیں، میری ہمدردی ان کے ساتھ ہے لیکن ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں