وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی نوجوانوں کی مضبوط سپورٹ کے ساتھ حکومت میں آئی، وزیر خارجہ

نیویارک (عکس آن لائن ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نوجوانوں کی مضبوط سپورٹ کے ساتھ حکومت میں آئی، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بہت سے نئے منصوبے متعارف کروا رہی ہے،ہم صحت اور تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں ، وزارتِ خارجہ کی جانب سے منعقد کی گئی ورچوئل اسٹارٹ اپ سمٹ میں نوجوانوں کے جذبے نے مجھے متاثر کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں پاکستانی امریکن نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کی جس کا اہتمام نیویارک میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے کیا گیا تھا ،وزیر خارجہ نے نوجوانوں کو سفارت خانے آمد پر خوش آمدید کہا، تقریب میں شریک پاکستانی امریکن نوجوانوں نے وزیر خارجہ کو مسئلہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے بھرپور کاوشیں بروئے کار لانے پر مبارکباد دی۔ وزیر خارجہ نے نوجوانوں کے سوالات اور خیالات کو سنا اور انہیں تسلی بخش جوابات دیے ۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف، نوجوانوں کی مضبوط سپورٹ کے ساتھ حکومت میں آئی، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے بہت سے نئے منصوبے متعارف کروا رہی ہے،ہم صحت اور تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا وزارتِ خارجہ کی جانب سے منعقد کی گئی ورچوئل اسٹارٹ اپ سمٹ میں نوجوانوں کے جذبے نے مجھے متاثر کیا۔ انہوں نے امریکن پاکستانی نوجوانوں کو حکومت پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کی بہبود کیلئے متعارف کروایے جانے والے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں