سپریم کورٹ

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس ،وزیر اعظم نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ، وزیر ا عظم عمران خان نے بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارٹی درخواست دائر کی ہے ۔

ہفتے کے روز ممنوعہ فنڈنگ کیس میں وزیر اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں نظر ثانی درخواست دائر کر د ی، وزیر اعظم عمران خان نے بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارٹی اسلام آبادہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر 2011 سے تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اکبر ایس بابر کو تحریک انصاف کا رکن قرار دیاہے ، درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر کی جانب سے تحریک انصاف چھوڑنے کا ای میل ریکارڈ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں