پی ٹی آئی سندھ

پی ٹی آئی سندھ کے عوام کی آخری امید ہے،وزیر اعظم کا ویژن ہے کہ سندھ کے ہر گلی کوچے میں پہنچانا ہے، سندھ میں آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہوگا،علی زیدی

کراچی(عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے بحری امور اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہاہے کہ تحریک انصاف ہی سندھ کے عوام کی آخری امید ہے۔پی ٹی آئی نے سندھ میں صوبائی کابینہ اور ڈویژن کے عہدیداران کا اعلان کردیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے صوبائی کابینہ اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے ڈویژنل عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما اللہ بخش انڑ، ایم این اے شکور شاد، طاہر شاہ اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدور مقرر کیے گئے ہیں۔کابینہ میں ایم این اے لال مالہی، علی جونیجو، آغا ارسلان، ایم پی اے راجہ اظہر، گل محمد رند اور ایم پی اے سدرہ عمران صوبائی نائب صدور ہونگے جبکہ ایم پی اے ارسلان تاج کو پی ٹی آئی سندھ کا سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔اسکے علاوہ علی پلہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور راجہ خان جکھرانی، ذولفقار شاہ، لاجپت بھیل صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مقرر کیے گئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق شوزب کپاڈیہ صوبائی فنانس سیکرٹری اور ارسلان مرزا کوایڈیشنل فنانس سیکرٹری مقررکیاگیاہے۔

اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر غلام عباس سکھر ڈویژن کے صدر اور شاکر شاہ جنرل سیکرٹری،غالب خان ڈومکی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر اور آغا شمس جنرل سیکرٹری،سید ممتاز شاہ میرپور خاص ڈویژن کے صدر اور اکبر پلہی جنرل سیکرٹری،خاوند بخش جہیجو حیدر آباد ڈویژن کے صدر اور ونگ کمانڈر(ر)کیو محمد حاکم کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیاہے۔اعلامیہ کے مطابق عنایت رند پی ٹی آئی نوابشاھ کے صدر اور امان قاضی جنرل سیکرٹری ہونگے۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر علی زیدی نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام نئے عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

علی زیدی نے کہا کہ امید ہے تمام عہدیداران پارٹی کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ سندھ کے ہر گلی کوچے میں پہنچانا ہے، سندھ میں آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر مزید عہدیداران کا اعلان جلد کردیاجائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں