شہباز گل

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو رہا کردیا گیا

مظفر گڑھ (نمائندہ عکس ) الیکشن کے دوران پنجاب پولیس کی جانب سے گرفتار کیے جانے والے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو رہا کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پنجاب پولیس سے رہائی کے بعد اپنا اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام دوستوں کا بہت شکریہ جنہوں نے میری غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کی اور آواز بلند کی۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ ریاستی جبر اور مشینری کے استعمال کے باوجود اللہ تعالی نے انکی رعونت خاک میں ملا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان پر اللہ کا کرم ہے کیونکہ عمران خان سچ پر کھڑا ہے عوام نے بلے کو اتنا ووٹ ڈالا کہ ن لیگ کی دھاندلی بھی برداشت نہ کر سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پنجاب میں 15 نشستیں جیت چکے ہیں اور اب سب کو معلوم ہے کہ پنجاب میں ہمارا وزیراعلی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں