پی ٹی آئی حکومت

پی ٹی آئی حکومت نے بجٹ میں نیاٹیکس نہ لگا کر عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دیا، زلفی بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے بجٹ میں نیاٹیکس نہ لگا کر عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دیا جبکہ کاروبار دوست بجٹ دے کرروزگار کےمواقع پیداکرنےکی راہ ہموار ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نےعوام کو ٹیکس فری بجٹ دیا، نیاٹیکس نہ لگا کر عوام کو بڑے پیمانے پر ریلیف دیا گیا۔

زلفی بخاری کاکہنا تھا کہ سماجی تحفظ کےلیےاحساس پروگرام کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا، کورونا وباسے نمٹنے کےلیےشعبہ صحت کا بجٹ بڑھایا، تعمیراتی صنعت پرریلیف دےکرسستے رہائشی منصوبے کابجٹ مختص کیا گیا، کاروباردوست بجٹ دےکرروزگار کےمواقع پیداکرنےکی راہ ہموار ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں