پی سی بی

پی سی بی کا پہلی بار ویمنز امپائر، کوچنگ کورس کرانے کا فیصلہ

لاہو ر(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی بار ویمنز امپائر اور کوچنگ کورس کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ برس جنوری اور فروری میں لاہور میں ہوگا۔

پی سی بی کے امپائرنگ اور کوچنگ کے چار روزہ کورس میں سابق کرکٹرز کو ترجیح دی جائے گی۔پی سی بی نے پاکستان کی سابق ویمنز کرکٹرز کیلئے احسن قدم اٹھاتے ہوئے پہلی بار ویمنز امپائرز اور کوچنگ کورس کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو آئندہ سال جنوری فروری میں لاہور میں ہوگا۔

کورس میں کامیاب ہونے والی خواتین کو آئندہ ڈومسٹک کرکت سیزن خواتین پینل آف امپائرز میں شامل کیا جائے گا، خواتین امپائرز ریجن، ضلع اور کلب سطح کے میچز کی ذمے داری ادا کریں گی۔چار روزہ کورس کے ابتدائی 3 روز خواتین امپائرز کو قوانین، قواعد و ضوابط، اور کھیل کے قواعد کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کی جائے گی۔

کورس کے آخری روز تحریری ٹیسٹ، فٹنس ٹیسٹ اور انٹرویو لئے جائیں گے، خواشمندر خواتین 31 دسمبر تک اپنی رجسٹریشن آن لائن کراسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں