ترقیاتی منصوبوں

پی ایس ڈی پی کے تحت وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لیے77 ارب 42کروڑ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک77 ارب 42کروڑ10لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردئیے ہیں،حکومت نے رواں مالی سال کے وفاقی حکومت کے خصوصی ترقیاتی کاموں کے لیے ایک کھرب 49ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے 5ارب ،سیکورٹی میں اضافے کے لیے 38 ارب49کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے ایک ارب 51کروڑ،گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے لیے 41کروڑ43 لاکھ،ضم شدہ اضلاع میں دس سالہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 23 ارب اور خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لیے 9 ارب روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں