پی ایس ڈی پی

پی ایس ڈی پی کے تحت این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 93 ارب 57 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 93 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں،

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب 54 ارب 96 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کاریک کوریڈور کے لئے 2 ارب40 کروڑ، بسیمہ سے خضدار تک دو رویہ ہائی وے کے لئے ایک ارب، ڈی آئی خان میں چار رویہ پل کی تعمیر کے لئے 50 کروڑ، یکمچھ سے خاران تک کے لئے سڑک کی تعمیر کے لئے 50 کروڑ، برہان سے ہکلہ تک موٹر وے کی تعمیر کے لئے 11 ارب 50 کروڑ، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹرو بس سروس کی تعمیر کے لئے 62 کروڑ 50 لاکھ، سرائے گمبیلا سے کوہاٹ تک کے سیکشن کی تعمیر کے لئے 2 ارب، سی پیک کے تحت سکھر سے حیدر آباد موٹر وے سیکشن کی تعمیر کے لئے ایک ارب55 کروڑ،

لاہور سے ملتان تک موٹر وے کی تعمیر کے لئے 2 ارب 34 کروڑ، لواری ٹنل کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر کے لئے 55 کروڑ 53 لاکھ، پشاور ناردرن بائی پاس کی تعمیر کے لئے 2 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں