شاداب خان

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے، انتظامیہ کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن)ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کامیاب ترین اور دو دفعہ کی فاتح اسلام آباد یونائٹیڈ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں انکی ٹیم کی قیادت شاداب خان کریں گے ۔شاداب خان پی ایس ایل 2 میں ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب ہوئے تھے، اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ یہ ان کا چوتھا سال ہو گا، اسلام آباد یونائٹیڈ کیلئے کھیلتے ہوئے انھوں 32 میچز میں 29 وکٹیں حاصل کیں ۔ پی ایس ایل فور میں کپتاں محمد سمیع کی غیر موجودگی میں شاداب خان نے 3 میچز اسلام آباد یونائٹیڈ کی قیادت کر چکے ہیں شاداب خان کی قیادت میں دو میچز میں فتح بھی حاصل ہوئی تھی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے مالک علی نقوی نے کہاکہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے جو کرکٹر بھی اسلام آباد یونائٹیڈ کا حصہ رہے وہ بعد میں پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائند گی کا اعزاز بھی حاصل کرے۔ ہمیں فخر ہے کہ شاداب خان مسلسل ترقی کی راہوں پر گامزن ہیں۔انھوں نے کہا کہ پچھلے جس طرح شاداب خا ن نے کپتانی کی تھی اس سے ہمیں اندازہ ہو گیا تھا کہ مستقبل میں ہماری ٹیم کو نمائندگی شاداب خان ہی کریں گے،ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر شاداب خان نے کہا کہ علی بھائی اور اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی انتظامیہ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں ان کی امیدوں پر پورا اتروں۔میں چار سال سے اس فرنچائز کے ساتھ منسلک ہوں اور مجھے بھی یقین ہے کہ اپنی فرنچائز کی سوچ کو لے کر نہ صرف اپنی ٹیم کی قیادت کروں گا بلکہ ٹیم آگے لے کر جاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں