پی آئی اے

پی آئی اے کو15 سال کے دوران 499 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا، قومی اسمبلی کوآگاہی

اسلام آباد(عکس آن لائن)قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو15 سال کے دوران 499 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ جمعہ کو وزیرہوابازی غلام سرورخان نے پی آئی اے کو2005 سے 2020 کے دوران ہونے والے خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کیں، جس کے مطابق قومی ائیرلائن کا خسارہ 15 سالوں کے دوران 500 ارب تک پہنچ گیا۔تحریری جواب میں کہا گیا کہ (ن) لیگ کے آخری سال سب سے زیادہ 67 ارب روپے کا خسارہ ہوا، تحریک انصاف کے دورمیں قومی ایئرلائن کے خسارے میں بتدریج کمی ہوئی،2019 میں خسارہ کم ہوکر55 ارب ہوگیا جب کہ 2020 میں پی آئی اے کا خسارہ مزید کم ہوکر39 ارب ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں