ڈاکٹر نفیسہ شاہ

پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری بہت بڑا ڈاکہ ہوگا ،ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری بہت بڑا ڈاکہ ہوگا۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ دونوں اداروں کی نجکاری سے قبل برطرفیوں کا آغاز کیا گیا ہے ، اداروں کی نجکاری کی آڑ میں ا پر قبضہ کیا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ اسٹیل ملز اور پی آئی اے کے کھربوں روپے کے اثاثے ہیں، اسٹیل ملز اور پی آئی اے پر عمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کی نظر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ملک کے عظیم اثاثے نیلام ہونے نہیں دیگی ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اپنا تبصرہ بھیجیں