عظمیٰ بخاری

پیپلز پارٹی کو سمجھ آ گئی ہے انکی سیاسی بقاء نواز شریف کا نام لینے میں ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سمجھ آ گئی ہے کہ ان کی سیاسی بقاء نواز شریف کا نام لینے میں ہے ،90 کی دہائی کی سیاست سے باہر آجائیں،

پاکستان اس قسم کی کھوکھلی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کو یقین آ گیا ہے کہ عوام نے نواز شریف کو چوتھی دفعہ بھی وزیراعظم بنانے کی تیاری کر لی ہے ۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ الیکشن سے پہلے رونے دھونے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے، محنت کریں،حسد نہیں، اپنے امیدواران کو کسی طرح پورے کرنے پر توجہ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں