آزادی کشمیر

پیپلز پارٹی کشمیریوں کی پشتیبان ، تحریک جدوجہد آزادی کشمیر میں پارٹی کشمیریوں کا سیاسی سفارتی محاز پر ساتھ دہتی رہے گی ،نیر بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیریوں کی پشتیبان ہے، تحریک جدوجہد آزادی کشمیر میں پیپلز پارٹی کشمیریوں کا سیاسی سفارتی محاز پر ساتھ دہتی رہے گی ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اورظلم کی انتہا ہے،نریندر مودی خطے کے لئے موزی مرض بن گیا ہے ،مقبوضہ کشمیر کو لاک ڈان اور کرفیو کے زریعے مکمل جیل بنا دیا گیا ہے ،قابض بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ،کہاں ہیں انسانی حقوق کے چیمپینز نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے مظالم کیوں نظر نہیں آتے ۔نیر بخاری نے کہا کہ 1974میں وزیراعظم زولفقار علی بھٹو شہید نے کشمیریوں کی جدوجید آزادی کے حق میں یڑتال کال پر سری نگر بھی بند رہا۔انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے5فروری یوم یکجہتی کشمیر کی سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ،چیئر مین بلاول بھٹو نے ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی حق خود ارادیت پر اپنی منظور شدہ قراردادیںہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اوورسیز کی تنظیمیں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف بیرون ملک ہر احتجاج میں شریک ہوتی ہیں،ملک بھر میں پیپلز پارٹی تنظیمیں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں