میئرکراچی

پیپلز پارٹی کام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،تنقید برائے تنقید کی سیاست ختم ہونی چاہیے ،میئرکراچی

کراچی(عکس آن لائن)میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،بلاول بھٹو زرداری اس ملک میں ترقی اور امن کی ضمانت ہیں،وہ اس شہر اوراس ملک کی تقدیر بدلنے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی کا ایک ایک جیالا اس شہر کے حالات تبدیل کرنے کی پوری کوشش کررہاہے ، جس کے بعد کراچی والے فیصلہ کریں گے کہ انہیں الزامات کی سیاست اچھی لگتی ہے یا خدمت کی۔

وہ کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹائون میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔میئرکراچی نے کہاکہ میرا ماننا ہے کوئی بھی حکومت لوگوں کے ساتھ کے بغیر نہیں چلتی،حکومت اور پرائیویٹ پارٹنرشپ ہی کامیابی کا نمایاں راستہ ہے۔ہم تمام کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،جب کام ہوتا ہے تو نظر آتا ہے میں چاہتا ہوں کہ یہاں کے مکین اسے اون کریں۔انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو اس شہر کی ترقی نہیں چاہتے تھے انہوں نے نقصان پہنچایاپیپلزپارٹی شہر کے ایک ایک اثاثے کو محفوظ رکھے گی۔

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہاکہ کورنگی ایک خوش نصیب ضلع ہے،یہاں ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی نمائندہ نہیں تھا۔بلدیاتی انتخابات میں آپ لوگوں نے پیپلزپارٹی پراعتماد کیا،پیپلزپارٹی آپ کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کورنگی کی سڑکیں بنا کردی ہیں میں سمجھتا ہوں کہ منفی سیاست ختم ہونی چاہئے،تنقید برائے تنقید کی سیاست ختم ہونی چاہیے ہم نے پانی کورنگی تک پہنچایا ہے عید گاہ گرائونڈ بھی بلدیہ عظمی بنا کردے گی۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ بارشوں میں کورنگی ضلع بند ہوجاتا تھایہاں کے صنعت کار،مزدوروں اور لوگوں نے فلائی اوور کی درخواست کی ہم نے فلائی اوور کی درخواست مراد علی شاہ کے سامنے رکھی۔

انہوں نے صرف اعلان نہیں کیابلکہ بجٹ میں بھی فلائی اوور کی رقم مختص کی ہم اس فلائی اوور کو 12 ماہ میں مکمل کر کے دیکھائیں گے۔میئرکراچی نے کہاکہ کے ایم سی کی شہر میں105 سڑکوں کو سولر سسٹم میں کنورٹ کرنے جا رہے ہیں۔میں چاہتا ہوں ہمارے روابط اور مضبوط ہوں۔میں چاہتا ہوں ایک دوسرے کا بازو تھامیں اور اس شہیرکوامن کا گہوارہ بنائیں۔میئرکراچی نے اللہ والا ٹائون میں روڈ پیورز، سوئی گیس،سیورج اور صاف پانی کی لائن کا افتتاح کیا۔ٹائون چیئرمین نعیم شیخ، جاوید شیخ ، نجمی عالم، کرم اللہ وقاصی، فرحان غنی، پیر معظم اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں