محمد زبیر

پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں ، ابھی بھی ہمارے ساتھ چلے گی، محمد زبیر

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں ، ابھی بھی وہ ہمارے ساتھ چلے گی ۔ ایک انٹرویو میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ میں ن لیگ کیا پیپلز پارٹی کا بھی دفاع کررہا تھا۔ انہوںنے کہاکہ زرداری صاحب نے مریم نواز سے اپنی بات کی وضاحت بھی کی تھی۔

انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے قربانیاں دی ہیں،ابھی بھی وہ ہمارے ساتھ چلے گی۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپر ہو ناکام ہو چکی ہے ، مہنگائی اور بے روز گاری عروج پر پہنچ گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے جدوجہد کررہی ہے جوجاری رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں