نبیل گبول

پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں نہیں رہتی تونقصان مسلم لیگ ن کاہوگا، نبیل گبول

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں نہیں رہتی تونقصان مسلم لیگ ن کاہوگا، ہمیں پی ڈی ایم میں نہیں رکھناچاہتے توفضل الرحمان اعلان کردیں،

اعلان کامطلب ہو گا ہم نے پی ڈی ایم کونہیں چھوڑابلکہ ہمیں نکالاگیا،نوازشریف ڈیل کر کے باہرگئے اس وقت بھی ن لیگ کی ڈیل چل رہی ہے ملاقاتیں چل رہی ہیں یہ ابھی بھی ڈیل کرنے میں مصروف ہیں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ(ن) نے کیا کیاڈیل کی ہے ہمارے دل میں بہت سے راز ہیں ن لیگ اب بھی ڈیل کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کیاڈیل کی سب پتہ ہے ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیا ڈیل کی ہے یہ سینیٹ میں 27سینیٹر کے گروپ کوبھی واپس لینے کیلئے تیارہیں ہم نہیں چاہتے پی ڈی ایم سے علیحدگی کااعلان کریں۔نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں رہے یانہیں نقصان کسی کانہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں