شاہ محمود قریشی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ فیٹیف قانون سازی کے عمل سے گریزاں تھی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ فیٹیف قانون سازی کے عمل سے گریزاں تھی،ہم نے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے این آر او ٹو سامنے رکھ دیا ۔منگل کو اسلام آباد میں ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ حکومت کس بات کا کریڈیٹ لینے کی کوشش کررہی ہے ،

انہوں نے شر ط عائد کی ریلیف ملے گا تو قانون سازی میںساتھ دیں گے اس حوالے سے جتنا ایکشن پلان تھا وہ ہمارے دور میں مکمل ہوا شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھاکہ منصوبہ بندی ، اقدامات اور قانون سازی ہمارے دور حکومت میں ہوئی ۔یہ کس منہ اس کا کریڈیٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں حماداظہر ،وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ نے ملکر ایک لائحہ عمل اپنایا ، عسکری ادارے کے متعلقہ حکام اور سٹیٹ بنک کے لوگوں نے تعاون کیا ۔امید ہے کہ فیٹیف ٹیم دورے کے دوران پیش رفت دیکھتے ہوئے مثبت فیصلہ کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں