شاہد خاقان عباسی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے سے حکومت کو 35 ارب روپے کا نقصان ہوا‘شاہد خاقان

اسلام آباد (نمائندہ عکس)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی وجہ سے پچھلے 15 دن میں حکومت کو 35 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اگر 30 جون تک پیٹرولیم مصنوعات کی یہی قیمتیں برقرار رکھیں تو حکومت کو 240 ارب روپے اپنی جیب سے دینا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک قیمت خرید سے کم پر پیٹرول نہیں بیچ رہا، سعودی عرب بھی ایسا نہیں کر رہا، مگر ایک خط کو بنیاد بنا کر پچھلی حکومت نے ملک پر 200 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا۔

شاہد خاقان نے کہا کہ اوگرا کے مطابق آج پیٹرول 235 روپے لیٹر اور ڈیزل 264 روپے لیٹر ہونا چاہیے، شوکت ترین آئی ایم ایف سے ان ہی قیمتوں کا وعدہ کر کے آئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں