ژینکاستیکس

پیرس . ژین کاستیکس نے فرانس کے نئے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا

پیرس (عکس آن لائن) ژینکاستیکس نے فرانس کے نئے وزیر اعظم کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے۔

کاستیکس اعلی سرکاری ملازم اور جنوبی فرانس میں اسمال کمیون کے میئر رہ چکے ہیں۔

وہ ایڈورڈو فلپ کی جگہ وزیر اعظم بنے ہیں۔ فلپ نے عالمی وبا کورونا وائرس سے ملک کی حالت خراب ہونے

کی وجہ سے ہورہی تنقید کے پیش نظر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کاستیکس مسٹر فلپ کی الوداعی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس دوران انہوں نے کہا یہ ایک نئی، وزنی اور مشکل ذمہ داری ہے۔

بدقسمتی سے ہیلتھ بحران ختم نہیں ہوا ہے۔ معاشی اور سماجی مسائل پہلے سے ہی درپیش ہیں‘

‘۔انہوں نے کہا ’’ترجیحات اور طریقوں پر عمل کرنا ہوگا۔ ہمیں مسائل سے مقابلہ کرنے کے لئے بطور

ایک قوم اور متحد ہونا ہوگا اور بنیادی اصلاحات کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھانا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں