پیراگون اسکینڈل کیس

پیراگون اسکینڈل کیس،خواجہ سعد رفیق کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

لاہور (عکس آن لائن) احتساب عدالت نے پیراگون اسکینڈل کیس میں گرفتارخواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،جہاں خواجہ سلمان رفیق جج جواد الحسن کے روبرو پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی جبکہ خواجہ سعد رفیق کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کی جانب سے موقف اختیار اپنایا گیا کہ لاک ڈاون اور کورونا وائرس کے خدشات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا،لہذا عدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

جس پرعدالت نے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت اکیس اپریل تک ملتوی کردی،ساتھ ہی عدالت نے سب رجسٹرار عزیز بھٹی ٹاون اور گواہ قیصر امین بٹ سمیت ملزمان کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں