پھول گوبھی

پھول گوبھی غذائیت سے بھرپور ریشہ دار سبزی ہے،ماہرین زراعت

قصور(عکس آن لائن)کاشتکاراگیتی پھول گوبھی نمبرایک کی پنیری 15جون تک کاشت اور جولائی کے پہلے ہفتہ میں کھیتوں میں منتقل کرسکتے ہیں جبکہ اگیتی نمبردو پنیری کی کاشت کا بہترین وقت یکم جولائی سے 15جولائی تک ہے۔

ماہرین زراعت نے بتایا کہ پھول گوبھی غذائیت سے بھرپور ریشہ دار سبزی ہے جس میں کاربوہائیڈریٹس’ شوگر’ سوڈیم’ وٹامنز’ نمکیات’فینی ایسڈ اور امائنوایسڈ وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پھول گوبھی وٹامن سی’ مینگانیز ‘بیٹاکروٹین اور فیرولک ایسڈکا اچھا ذریعہ ہونے کی وجہ سے دل اور کینسر جیسی بیماریوں کے خطرہ کوکم کرتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پھول گوبھی سردمرطوب آب ہوامیں اچھی پیداوار دیتی ہے کیونکہ پھول گوبھی کیلئے مناسب درجہ حرارت 17سے18ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں