کرینہ کپور

پٹھان کی کامیابی نے کرینہ کپور کا مؤقف تبدیل کردیا

ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ آج کل لوگ اچھی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کی ریلیز سے قبل اس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا جس کے باعث فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی۔اس موقع پر اداکارہ نے کہا تھا کہ اگر آپ ہماری فلمیں دیکھنا نہیں چاہتے تو سنیما گھر مت آئیں،

آپ سے کوئی زبردستی نہیں کر رہا۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ ریلیز ہونے اور اس کے کامیاب ہونے کے بعد کرینہ کپور کے نقطہ نظر میں بھی تبدیلی آئی ہے۔کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ لوگ اچھی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد کورونا کے ختم ہونے کے باعث سنیما گھروں کا رخ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں انڈسٹری کو صحیح سمت میں آگے بڑھتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں